رپورٹ: جنید علی
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے چار ڈیپارٹمنٹس کے طلبہ اپنی کلاسز کالا شاہ کاکو منتقل ہونے پر مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 25 اگست کو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر کی طرف سے ایک غیر متوقع نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس میں انسٹیٹیوٹ آف ہسٹری، ڈیپارٹمنٹ آف جیوگرافی، ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز اور ڈیپارٹمنٹ آف فزیکل سائنس کو حال ہی میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے نئے بننے والے کالا شاہ کاکو کیمپس میں اساتذہ و طلباء سمیت سب کو وہاں منتقل ہونے کا حکم نامہ صادر کیا گیا۔
اس نوٹیفکیشن کو دیکھ کر طلباء نے تشویش کا اظہار کیا ہے طلباء کی جانب سے سوشل میڈیا خصوصاً ٹویٹر پر اس فیصلے کے خلاف ٹرینڈز چل رہے ہیں۔
احتجاج کرنے والے طلباء کا کہنا ہے کہ ہم میں سے زیادہ تر لوگ گورنمنٹ کالج کے اردگرد مقیم ہیں۔ ہم روانہ کی بنیاد پر کالا شاہ کاکو جاکر اپنا وقت اور پیسہ برباد نہیں کرنا چاہتے۔ طلباء نے مزید جارہانہ رویہ رکھتے ہوۓ کہا کہ ہمیں یونیورسٹی داخلہ کے وقت مطلع نہیں کیا گیا تھا کہ اچانک ہی ہمیں منتقلی کا حکم نامہ صادر کیا جاۓ گا۔ طلباء نے سوشل میڈیا پر احتجاج کرتے ہوۓ کہا کہ ہم اس غیر متوقع نوٹیفکیشن کو جس میں ہمارے بنیادی ضروریات کی پامالی، پیسے اور وقت دونوں کا ضیاء ہے۔ طلباء نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات نا مانے گئے تو ہم اس احتجاج کا دائرہ یونیورسٹی اوپن ہونے پر مزید وسیع کریں گے۔ اس معاملے پر یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا