Home News Reports سنید داوڑ کی یاد میں پی ایس سی کراچی کی جانب سے شمعیں روشن کی گئیں

سنید داوڑ کی یاد میں پی ایس سی کراچی کی جانب سے شمعیں روشن کی گئیں

by admin

کراچی/ انضمام معراج

گزشتہ روز پروگریسو سٹوڈنٹس کولیکٹو کی جانب سے وزیرستان میں نا معلوم افراد کے ہاتھوں قتل ہونے والے چار طلبہ کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔ 

 

تفصیلات کے مطابق طالب علم رہنما سنید داوڑ اور انکے تین ساتھیوں کو قتل کیے جانے کے خلاف ملک بھر میں طلبہ کی جانب سے احتجاج کیے جا رہے ہیں۔ جن میں قاتلوں کی گرفتاری کے مطالبے کے ساتھ ساتھ قتل کیے جانے والے طالب علم رہنماؤں کی یاد میں شمعیں بھی روشن کی جارہی ہیں۔

 

اس موقعہ پر پروگریسو سٹوڈنٹس کولیکٹو کی سیکرٹری جنرل ورثہ پیرزادو نے سٹوڈنٹ ہیرالڈ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرگرم سیاسی کارکن سنید داوڑ اور ان کے تین دوستوں عماد، وقار اور اسداللہ کے بےرحمانہ قتل کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ سنید پرامن سیاست کرتے تھے اور تعلیم و شعور کے فروغ کے لیے اپنے پسماندہ علاقے میں کام کرتے تھے۔ یہی وجہ ہے امن کے دشمن دہشتگردوں نے انہیں قتل کردیا۔ ہم جانتے ہیں ریاست کی سرپرستی میں یہ طالبان نہیں چاہتے ترقی پسند سوچ کو فروغ ملے۔ لیکن سنید کی موت سے سنید کی سوچ ختم نہیں ہوئی بلکہ مزید مضبوط ہوئی ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ریاست ذمہ داران کے خلاف کاروائی کرے، نہیں تو اسے ریاست اور گڈ طالبان کا گٹھ جوڑ سمجھا جائے گا۔

You may also like

Get New Updates nto Take Care Your Pet

Discover the art of creating a joyful and nurturing environment for your beloved pet.

Will be used in accordance with our u00a0Privacy Policy

@2024 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign