Home News Reports سکھر: میٹرک کے امتحانی فیس میں اضافہ ، طلبہ سراپا احتجاج

سکھر: میٹرک کے امتحانی فیس میں اضافہ ، طلبہ سراپا احتجاج

by admin

سکھر (خصوصی رپورٹر) سکھر بورڈ کی جانب سے نویں اور دسویں جماعت کی سالانہ امتحانی فیس 1100 سے بڑھا کر 2610 روپے کی گئی ہے جس کے خلاف شاگرد احتجاج کر رہے ہیں۔اس سلسلے میں خیرپور اور سگیوں میں طلبا نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ امتحانی فیسوں میں اضافے والا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔گورمنٹ ناز ھائی اسکول کے سینکڑوں طلباء کی طرف سے فردین، عاطف، سید زین شاہ، احمد علی، رمضان آرائیں کی رہنمائی میں اسکول سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ سٹوڈنٹس ہیرالڈ سے بات کرتے ہوئے طلباء کا کہنا تھا کہ سرکاری اسکولوں میں زیادہ تر غریب طلبا پڑھتے ہیں جن کا تعلق پسے ہوئے طبقے سے ہے۔ سکھر بورڈ کی جانب سے اچانک فیس میں اضافہ ان غریب طلبا کے ساتھ سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ فیصلہ واپس نہیں لیا گیا تو طلبا بڑے پیمانے پر احتجاج کریں گے۔

You may also like

Get New Updates nto Take Care Your Pet

Discover the art of creating a joyful and nurturing environment for your beloved pet.

Will be used in accordance with our u00a0Privacy Policy

@2024 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign