Home News Reports لاہور میں حقوق خلق موومنٹ کا میڈیکل کیمپ: سینکڑوں مریضوں کا مفت علاج

لاہور میں حقوق خلق موومنٹ کا میڈیکل کیمپ: سینکڑوں مریضوں کا مفت علاج

by admin

رپورٹ: حارث احمد

لاہور میں حقوق خلق موومنٹ کا میڈیکل کیمپ: سینکڑوں مریضوں کا مفت علاج

کل بروز ہفتہ مورخہ 12 دسمبر ہربنس پورہ کے مقام پر حقوق خلق موومنٹ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں 500 سے زائد افراد میں مرض کی تشخیص کے ساتھ ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں۔

جبکہ پروگریسو سٹوڈنٹس کولیکٹو نے کیمپ میں رضاکارانہ خدمات سر انجام دیں۔

کیمپ میں مریضوں کے لیے جنرل فزیشن، پیڈیا ٹریشن اور گائنا کولوجسٹ دستیاب تھے۔ ڈاکٹروں کے مطابق لوگوں میں مختلف امراض کی تشخیص ہوئی لیکن زیادہ تر تعداد الرجی، ٹائیفائڈ اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تھی۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس کی بڑی وجہ علاقے میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی اور سیوریج کا ناقص نظام ہو سکتا ہے۔

اس کیمپ کے حوالے سے ہمارے نمائندے نے وہاں موجود افراد اور رضاکاروں سے بات کی تو معلوم ہوا کہ یہاں لوگوں کی اکثریت غریب طبقہ سے تعلق رکھتی ہے جو کہ کسی بھی بیماری کا علاج کروانے کی سکت نہیں رکھتی، مزید یہ کہ یہاں پینے کے پانی کے پائپ دہائیوں پرانے ہیں جن میں گٹر کا گندہ پانی بھی شامل ہو کر گھروں میں آ رہا ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غریب لوگوں کی اکثریت یہی پانی پینے پر مجبور ہے جس وجہ سے یہ علاقہ بیماریوں کا گھر بن چکا ہے لیکن کئی بار احتجاج کے باوجود حکومت نے اس دوہری مصیبت کے حل کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔

حقوق خلق موومنٹ کے رہنما مزمل خان نے سٹوڈنٹس ہیرلڈ کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے بیشتر لوگ بیماریوں کا شکار ہیں لیکن وہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں جانے کی سکت نہیں رکھتے اور سرکاری ہسپتالوں کا نہ صرف ڈھانچہ ناقص ہے بلکہ ریاست اور لوگوں کے درمیان عدم اعتماد کے باعث آج عام لوگ کرونا کو لے کر عجیب تذبذب کا شکار ہیں، اس لیے وہ سرکاری ہسپتال جانے سے ہی ڈرتے ہیں، اس وجہ سے اس کیمپ کی ضرورت پیش آئی۔ انھوں نے آخر میں تمام ڈاکٹرز اور رضا کاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حکومت سے اپیل کی کہ لوگوں کے مسائل مستقل بنیادوں پر حل کئے جائیں

You may also like

Get New Updates nto Take Care Your Pet

Discover the art of creating a joyful and nurturing environment for your beloved pet.

Will be used in accordance with our u00a0Privacy Policy

@2024 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign