رپورٹ: علی رضا
گزشتہ روز وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کو ایک خط کے ذریعے جان سے مار ڈالنے کی دھمکی دی گئی ہے۔
تحقیقات پر پتہ چلا کہ یہ خط یونیورسٹی کے ہی سیکیورٹی آفس سے ٹائپ کیا گیا ہے اور بعد ازاں وائس چانسلر کو پوسٹ کر دیا گیا۔
مبینہ طور پر خط میں یہ قبول کیا گیا ہے کہ لکھنے والا یونیورسٹی کے سیکیورٹی عملے سے تعلق رکھتا ہے اور وہ انتظامیہ کے رویے سے نالاں ہے خط میں لکھا گیا ہے کہ ہمارے پاس اسلحہ ہوتا ہے اور ہم کسی بھی وقت آپ پر اس کا استعمال کر سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور اصغر زیدی صاحب نے اپنی تعیناتی کے بعد انتظامیہ میں کچھ تبدیلیاں کی تھیں اور یہ واقع انھیں تبدیلیوں کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے اس بارے میں موقف دینے سے گریز کیا ہے البتہ اطلاعات ہیں کہ سیکیورٹی انچارج سمیت سیکیورٹی عملے کو معطل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے