رپورٹ: دی سٹوڈنٹس ہیرلڈ
ہرنائی یوتھ آرگنائزیشن نے ضلع ہرنائی کو یونیورسٹی کیمپس میں نظر اندازی کے خلاف سخت احتجاج کا عندیہ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہرنائی یوتھ آرگنائزیشن کے چیئرمین نوید الرحمن نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کی۔ جس میں انھوں نے کہا کہ کچھ دن قبل صوبائی حکومت کی جانب سے صوبے کے انیس اضلاع میں یونیورسٹی کیمیس بنانے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا، جسے انتہائی خوش آئند قرار دیا گیا۔ مگر نوٹیفیکیشن پڑھنے کے بعد ہرنائی کو نظر ا نداز کرنے پر سخت دکھ درد اور مایوسی ہوئی۔ اس سلسلے میں ہم اس نوٹیفیکیشن کو ہرنائی کے طلبہ کے ساتھ ظلم اور ذیادتی قرار دیتے ہوئے مسترد کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ محکمہ تعلیم سمیت حکام بالا نے اس جانب کوئی توجہ نہیں دی لہزا ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ یونیوورسٹی کیمپس کے قیام تک سخت احتجاجی لائحہ کا اعلان کرینگے آج اس پریس کانفرنس کے توسط سے ایک بار پھر حاکم بالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور ضلع ہرنائی میں یونیوورسٹی کیمپس کے قیام کا نوٹیفیکیشن جاری کریں بصورت دیگر ہم سخت احتجاج کرینگے