Home News Reports فلسطین سے یکجہتی کے لیے پی ایس سی اور ایچ کے ایم کا احتجاج

فلسطین سے یکجہتی کے لیے پی ایس سی اور ایچ کے ایم کا احتجاج

by admin

گزشتہ روز بروز بدھ ۱۲ مئی 4:30 بجے سہ پہر طلبہ تنظیم پروگریسو سٹوڈنٹس کلیکٹو اور بائیں بازو کی سیاسی تنظیم حقوق خلق موومنٹ کی جانب سے فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی نوآبادیاتی مظالم کے خلاف لبرٹی چوک لاہور پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے کے شرکاء میں طلبہ، صحافیوں، مزدورں سمیت کئی اہم سماجی شخصیات شامل تھیں۔ ان رہنماؤں نے اپنے خطابات میں اسرائیل کے مظالم کی شدید مذمت کی اور یہ واضح کیا کہ کس طرح عالمی ادارے اسرائیل کی فسطائیت اور قبضہ گیری پر خاموش ہیں۔ بایاں بازو کے ان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ترقی پسند قوتوں کے عالمی سطح پر یکجا ہو جانے سے وہ اسرائیلی فسطائیت کا مقابلہ کر سکتے ہیں اور فلسطینیوں کا ساتھ دے سکتے ہیں۔

پروگریسو سٹوڈنٹس کولیکٹو کے صدر محسن ابدالی کا کہنا تھا کہ ان کی تنظیم مزاحمت پر یقین رکھتی ہے اور انھوں نے ذاتی طور پر مزاحمت کا سبق فلسطینوں سے سیکھا ہے جنہیں وہ آج خراج عقیدت پیش کرنے آئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ استعماری آبادکاری استعماریت کی بدترین شکل ہے اور اسرائیلی آبادکاری موجودہ دور کی بدترین مثال ہے۔

اس دوران احتجاجی فلسطین کی آزادی کے حق میں شدید نعرے بازی جاری رہی۔

You may also like

Get New Updates nto Take Care Your Pet

Discover the art of creating a joyful and nurturing environment for your beloved pet.

Will be used in accordance with our u00a0Privacy Policy

@2024 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign