Home News Reports اکری سندھ میں طلبا زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے لگے

اکری سندھ میں طلبا زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے لگے

by admin

اکری چودگی (رپورٹر) اکری کے ایک سرکاری اسکول ھادی بخش شر میں فرنیچر سے محروم 45 سے زیادہ طلبا اور طالبات زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور، تعلیمی انتظامیا نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔ واضح رہے پرائمری ھادی بخش شر اسکول پچھلے 4 سالوں سے بند تھا، جس میں 20 دن پہلے اساتذہ مقرر کیے گئے تاکہ تدریسی عمل بحال ہوسکے لیکن اسکول تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ اسکول میں فرنیچر، پینے کا پانی اور واشروم کی سو،لت بھی میسر نہیں جس کی وجہ سے طلبا کو مشکلات کا سامنا ہے اور تدریسی عمل سخت متاثر ہو رہا ہے۔ اسکول کے استاد حفیظ اللہ شر اور طلبا کے والدین علی گوہر، محمد سلیم ، انور شر اور دیگر نے تعلیم ڈپارٹمنٹ کے صوبائی وزیر اور انتظامیا سے مطالبا کیا کہ فرنیچر سمیت بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ تدریسی عمل جاری رہ سکے۔

You may also like

Get New Updates nto Take Care Your Pet

Discover the art of creating a joyful and nurturing environment for your beloved pet.

Will be used in accordance with our u00a0Privacy Policy

@2024 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign