Home News and Analysis ڈینم کی جانب سے ورکرز کی برطرفی کیخلاف کل لاہور میں مظاہرہ 

ڈینم کی جانب سے ورکرز کی برطرفی کیخلاف کل لاہور میں مظاہرہ 

by admin

رپورٹ: انضمام میراج 

 

کراچی: انٹرنیشنل برانڈ “ڈینم” کی جانب سے بغیر نوٹس دیے ورکروں کو نوکریوں نکالنے کیخلاف پروگریسو سٹوڈنٹس کولیکٹیو اور حقوق خلق پارٹی کی جانب سے کل شام 5 بجے مورخہ 7 جولائی ، 2022 کو گلبرگ گلیریا مال لاہور کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔ جہاں ان کی برانچ موجود ہے۔

 

“ڈینم” کا شمار دنیا کی بڑی کپڑے بنانے والی کمپنی میں ہوتا ہے جو کہ بین الاقوامی برانڈز کے کپڑے تیار کرتی ہے۔ کمپنی نے دو ہفتے قبل اچانک اپنے کام کرنے والے لگ بھگ چار ہزار ملازمین کو بغیر کسی نوٹس کے نکال دیا ہے۔ جس کے خلاف لاہور میں حقوق خلق پارٹی اور پروگریسو سٹوڈنٹس کولیکٹیو کی جانب سے کل شام 5 بجے گلبرگ گلیریا کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

 

اس حوالے سے پروگریسو سٹوڈنٹس کولیکٹو کے صدر قیصر جاوید کا کہنا ہے کہ وہ فیکٹری مالکان کے اس من مانے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے تمام نکالے جانے والے ملازمین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ یہ نہ صرف غیر اخلاقی بلکہ غیر انسانی اور غیر قانونی قدم ہے۔ اس لیے ہم کل احتجاج کرنے جا رہے ہیں اور جب تک ڈینم کے ورکرز کو ان کے حقوق نہیں مل جاتے یہ جدوجہد جاری رہے گی۔ انھوں نے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو مظاہرے میں شرکت اور ڈینم کے بائیکاٹ کی اپیل کی۔

You may also like

Get New Updates nto Take Care Your Pet

Discover the art of creating a joyful and nurturing environment for your beloved pet.

Will be used in accordance with our u00a0Privacy Policy

@2024 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign