Home News Reports سندھ طلبہ یونینز کے الیکشن کروانے کا فیصلہ

سندھ طلبہ یونینز کے الیکشن کروانے کا فیصلہ

by admin

 رپورٹ: عمار شہزاد

گزشتہ روز سندھ حکومت کی جانب سے سندھ بھر میں طلبہ یونینز کے الیکشن کروانے کا الٹی میٹم دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سندھ میں طلبہ سیاست پر عائد پابندیاں ختم کر کے سندھ کی تمام جامعات کے چانسلرز کو طلبہ یونینز کے الیکشنز کا سٹریکچر بنانے کی سمری بھیجوا دی گئی ہے۔طلبہ سیاست پر عائد پابندی ختم ہونے سے طلبہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
سندھ میں طلبہ یونین کا بل کچھ عرصہ قبل منظور تو کر لیا گیا تھا لیکن اس پر پیش رفت انتہائی سست روئی کا شکار تھی۔ 25 نومبر کو پروگیسو سٹوڈنٹس کلیکٹو کی جانب سے ملک گیر طلبہ یکجہتی احتجاج کیا گیا تھا جس میں ملک بھر میں طلبہ یونینز کی بحالی اور سندھ میں طلبہ یونینز کے الیکشنز کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
اس احتجاج کے چند روز بعد ہی سندھ حکومت نے اپنے منظور بل کی پر عملدرامد شروع کر دیا ہے اور صوبے بھر کی جامعات کو طلبہ یونینز کے الیکشنز کا پروسیجر تیار کرنے کے لیے سات دن کا الٹی میٹم دیا گیا ہے۔ جبکہ اس عمل کی نگرانی کے لیے دس ارکان پر مشتمل ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

ترقی پسند حلقوں کی جانب سے سندھ حکومت کے اس اقدام کو خوش آئند اور طلبہ کی مسلسل جدوجہد کا ثمر قرار دیا جارہا ہے۔

اس حوالے سے پروگیسو سٹوڈنٹس کولیکٹیو کی جنرل سیکرٹری ورثا پریزادو نے ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کے سندہ کے طالب علموں کے لیے بڑی خوشی کی بات ہے کے ضیا دور سے عائد پابندی آج ختم کر دی گئ ہیں۔ان کا کہنا تھا کے ماضی میں طالب علموں کا بہت استحصال ہوا ہے ہم امید کرتے ہیں کے آنے والا مستقبل طلبہ کے لیے بہتری کا ضامن ہو گا۔

You may also like

Get New Updates nto Take Care Your Pet

Discover the art of creating a joyful and nurturing environment for your beloved pet.

Will be used in accordance with our u00a0Privacy Policy

@2024 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign