Home News and Analysis فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کا اعلان

فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کا اعلان

by admin

گزشتہ شب 14 مئی کو پروگریسو سٹوڈنٹس کولیکٹو نے سرکاری و پرائیویٹ جامعات کے جانب سے فیسوں کے مطالبے اور اضافوں کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

گزشتہ شب، کو پروگریسو سٹوڈنٹس کولیکٹو کے پیج سے ہونے والی پریس کانفرنس میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے سلمان سکندر،پنجاب یونیورسٹی سے کلثوم فاطمہ، پشاور یونیورسٹی سے ملک حسنین،اسلامیہ کالج پشاور سے خورشید خان اور سندھ سے فیصل شام نے طلبہ کی نمائندگی کی۔

اس میں بات کرتے ہوئے انھوں نے اپنے صوبوں میں طلبہ کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور متفقہ طور پر آج بروز جمعہ فیسوں کے خاتمے اور پاکستان کے تمام علاقوں میں انٹرنیٹ کی بحالی کے حق میں سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کیا۔

لاہور میں یہ احتجاج آج 15 مئی، بروز جمعہ، تین بجے گورنر ہاوس کے سامنے کیا جائے گا۔

You may also like

Get New Updates nto Take Care Your Pet

Discover the art of creating a joyful and nurturing environment for your beloved pet.

Will be used in accordance with our u00a0Privacy Policy

@2024 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign