Home English فاسٹ یونیورسٹی: میمز بنانے پر طلبہ کے خلاف سخت کاروائی

فاسٹ یونیورسٹی: میمز بنانے پر طلبہ کے خلاف سخت کاروائی

by admin

رپورٹ انضمام میراج

گزشتہ روز یونیورسٹی کے بارے میں میمز بنانے پر فاسٹ یونیورسٹی لاہور نے بارہ گریجوایٹ اور تیرہ انڈر گریجویٹ طلبہ کے خلاف تادیبی کاروائی کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فاسٹ یونیورسٹی کے طلبہ سوشل میڈیا پر میمز بنا کر اپنی ایڈمنسٹریشن پر ہلکے پھلکے انداز میں تنقید کر رہے تھے ۔جس کی پاداش میں یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کرتے ہوئے انڈر گریجویٹ طلبہ کے گریڈز میں کمی کردی اور روز ایک گھنٹہ کمیونٹی سروس جیسی سزائیں دی گئی ہیں ۔جبکہ گریجوایٹ طالب علموں کی ڈگریاں کینسل کرکے ان کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے ۔مزید ان طلبہ کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت اور ہراسمنٹ کی کارروائی کی درخواست دی گئی ہے ۔ اسکے علاوہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے طلبہ کو نوٹس دیا گیا ہے کہ وہ باقاعدہ معافی نامے جمع کروائیں اور اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پہ یہ معافی نامے پوسٹ بھی کریں۔

طلبہ سے بات کرنے پر انکا کہنا تھا کہ وہ ایڈمنسٹریشن کے غیر روایتی رویئے سے بے حد تنگ ہیں اور انھیں پہلے بھی یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے ذہنی دباؤ کا شکار کیا جاتا رہا ہے جبکہ اس وقت بھی انھیں انکے مستقبل کے حوالے سے شدید دباؤ کا شکار کیا جارہا ہے ۔ انکے خلاف تادیبی کاروائی بھی کی گئی ہے جبکہ طلبہ سے سوشل میڈیا پہ سرعام معافی مانگنے کا کہا جارہا ہے ۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ یہ سزائیں انھیں اور انکے گھر والوں کو شدید ذہنی دباؤ کا شکار کر رہی ہیں ۔

اس حوالے سے پروگریسیو سٹوڈنٹس کلیکٹو کے راہنما رائے علی آفتاب کا کہنا تھا کہ ہم فاسٹ یونیورسٹی کے اس جابرانہ رویے کی مذمت کرتے ہیں اور متاثرہ طلبہ کے ساتھ ہر طرح سے کھڑے ہیں ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ہماری جامعات ایسے رویوں سے ہی طلبہ کی تنقیدی صلاحیت کا گلہ گھونٹ دیتی ہے اسی لیے ہم اس قسم کے ہر رویے کو مسترد کرتے ہیں اور طلبہ کے ساتھ کسی بھی قسم کا استحصال برداشت نہیں کریں گے۔

You may also like

Get New Updates nto Take Care Your Pet

Discover the art of creating a joyful and nurturing environment for your beloved pet.

Will be used in accordance with our u00a0Privacy Policy

@2024 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign