کشمیر/ عمار شہزاد
بروز منگل 5 جولائی کو آزاد کشمیر میں جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کی طرف سے مہنگائی کے خلاف آواز اٹھانے پر کشمیر ونگ کے صدر صمد شکیل اور نائب صدر ادیبہ جمیل ان کی بہن کنول جمیل سمیت متعدد طلبہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے طلبہ مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے کی تیاریاں کررہے تھے کہ جس کے خلاف انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے صدر صمد شکیل سمیت تقریبا 50 سے زائد طلبہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔جبکہ گرفتار کیے گئے طلبہ کے ساتھیوں نے سٹوڈنٹ ہیرالڈ سے بات کرتے ہوئے کہا ہےکہ اگر انتظامیہ نے چھ گھنٹوں میں ہمارے ساتھیوں کو نہ چھوڑا تو ہم جگہ جگہ احتجاجی مظاہرے کریں گے۔
اس حوالے سے پروگریسو سٹوڈنٹس کولیکٹو کی سپوکس پرسن مقدس جرال نے ہم سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم کشمیر میں طلبہ ساتھیوں کی گرفتاریوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور ہمارے طلبہ ساتھیوں کو رہا کیا جائے۔انکا مزید کہنا تھا کہ احتجاج کرنا ہر فرد کا آئینی حق ہے۔ہم اس حق کے غضب کیے جانے پر ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔