Home News Reports پروگریسیو اسٹوڈنٹس کولیکٹیو جی۔سی یونیورسٹی کی کابینہ 23-2022 منتخب

پروگریسیو اسٹوڈنٹس کولیکٹیو جی۔سی یونیورسٹی کی کابینہ 23-2022 منتخب

by admin

رپورٹ: عمار شہزاد

گزشتہ روز مورخہ 9 جولائی کوگورنمنٹ کالج و یونیورسٹی لاہور میں پروگریسو سٹوڈنٹس کولیکٹو کی نئی کابینہ منتخب کی گئی۔ 

 

تفصیلات کے مطابق نو منتخب عہدیداران میں حسنین بھٹو کو بطور کیبنٹ صدر منتخب کیا گیا جبکہ دھانی وائس صدر، عاصمہ گل آرگنائزر، سرفراز بگٹی جنرل سیکرٹری، اقبال خان سیکرٹری اطلاعات، وہاب خان ترجمان،منیر الدین سٹڈی سرکل انچارج، حسن نواز فنانس سیکرٹری ، عمران احمد فلاسفی کورڈنیٹر ، ملک داد لاء کوارڈینیٹر ، جہانزیب خان سوشیالوجی کوارڈینیٹر کے عہدوں پہ منتخب ہوئے۔

سٹوڈنٹس ہیرلڈ کے نمائندے سے گفتگو میں تمام نو منتخب عہدیداران نے پروگریسو سٹوڈنٹس کولیکٹیو کے منشور کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو منظم کرنے اور انکے حقوق کی جنگ میں وہ ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے۔

اسی سلسلے میں پروگریسو سٹوڈنٹس کولیکٹو جی سی یو کے نو منتخب صدر حسنین بھٹو کا کہنا ہے کہ وہ نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، اور وہ ایک مضبوط نظریاتی پلیٹ فارم بنانے کے لیے پر امید ہیں۔ جس میں طلبہ کی سیاسی پرورشِ اور فکری افزائش پر کام ہو سکے۔ ان کا اپنے ادارے کے تمام طالب علم ساتھیوں کو بھی ساتھ چلنے کی دعوت دی۔

مزید بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا ہمارا مقصد طلبہ کی طاقت، طلبہ یونین کی بحالی، نسل پرستی کے خلاف مہم، انتظامی مسائل کے حل پر کام کرنا ہے تا کے ہماری نوجوان نسل اپنے حقوق کی جنگ میں شعور پسندانہ اقدام کے قابل ہو سکیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کیمپس میں کسی انفرادی یا اجتماعی مسئلے کا سامنا کرنے والا کوئی بھی طالب علم ہم سے کسی بھی وقت رابطہ کر سکتا ہے۔ ہم ہر وقت ان کے مسائل کے حل کی جدوجہد میں تیار کھڑے ہونگے۔

You may also like

Get New Updates nto Take Care Your Pet

Discover the art of creating a joyful and nurturing environment for your beloved pet.

Will be used in accordance with our u00a0Privacy Policy

@2024 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign