کراچی (عمیر علی) : آج مورخہ 25 فروری کو پروگریسو سٹوڈنٹس کولیکٹیو کراچی کی کابینہ 24-2023 منتخب کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نو منتخب عہدیداران میں جسونت سنگھ کو بطور کابینہ کا صدر منتخب کیا گیا ہے جبکہ اسامہ کاشخیلی نائب صدر، کائنات انصاری جنرل سیکرٹری، سنجے نجار انفارمیشن سیکرٹری اور ردا خان سٹڈی سرکل انچارج کے عہدوں پر منتخب ہوئے ہیں۔
دی سٹوڈنٹس ہیرلڈ کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے نو منتخب کابینہ کے صدر جسونت سنگھ نے پروگریسیو سٹوڈنٹس کولیکٹیو کے منشور پر عمل پیرا ہونے کے عزم کا اظہار کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ وہ طلبہ حقوق کی جدوجہد میں طلبہ کے شانہ بشانہ کھڑے نظر آئیں گے۔
اس سلسلے میں پروگریسیو سٹوڈنٹس کولیکٹیو کی مرکزی صدر ورثہ پیرزادو کا کہنا تھا کہ وہ پی ایس سی کراچی کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امید کرتی ہوں کہ کابینہ عہدیدران طلبہ حقوق کی جدوجہد میں طلبہ کی امنگوں پر پورا اتریں گے اور طلبہ کے مسائل کے حل کے لیے ہر اول دستے کے طور پر نظر آئیں گے۔