Home News Reports پروگریسیو سٹوڈنٹس کولیکٹیو پنجاب یونیورسٹی چیپٹر کی نئی کابینہ منتخب

پروگریسیو سٹوڈنٹس کولیکٹیو پنجاب یونیورسٹی چیپٹر کی نئی کابینہ منتخب

by admin

                                                   رپورٹ: عمیر علی

گزشتہ روز مورخہ 7 اپریل کو پروگریسیو سٹوڈنٹس کولیکٹیو پنجاب یونیورسٹی چیپٹر کی کابینہ 24-2023 منتخب کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نو منتخب عہدیداران میں قاضی شہریار کو بطور کابینہ صدر منتخب کیا گیا ہے جبکہ اسلم کھوسو کو نائب صدر، رینا وزیر کو جنرل سیکرٹری، فاطمہ عاطف کو آرگنائزر، عون رند کو سپوکس پرسن، رضوان احمد کو سٹڈی سرکل انچارج اور شہزاد لانگا کو انفارمیشن سیکرٹری کے عہدوں کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

دی سٹوڈنٹس ہیرلڈ سے بات کرتے ہوئے نو منتخب کابینہ کے صدر قاضی شہریار کا کہنا تھا کہ وہ ان تمام ساتھیوں کو جو نئی کابینہ میں شامل ہوئے ہیں ان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کہ جب ملکی بحران میں تعلیمی اداروں کو عسکریت پسندی کے زیر انتظام کرنے کی کوششیں جاری ہیں ترقی پسند طلبہ کی سیاست پہلے سے زیادہ ناگزیر ہو گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ بطور کابینہ صدر یہ یقین دلاتے ہیں کہ یہ کابینہ طلبہ کے حقوق کے متعلق طلبہ کی رہنمائی کرے گی اور طلبہ میں ان کے مختلف مسائل سے متعلق ترقی پسند نظریات کے تحت آگاہی پیدا کرے گی۔

اس سلسلے میں پروگریسیو سٹوڈنٹس کولیکٹیو کے سیکرٹری جنرل حارث احمد آزاد کا کہنا تھا کہ وہ پنجاب یونیورسٹی کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کابینہ کی تشکیل ساتھیوں کی انتھک اور مسلسل محنت کا نتیجہ ہے جو انہوں نے گزشتہ چند ماہ میں کی ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب کابینہ جدوجہد کی روایات کا پاس رکھتے ہوئے طلبہ کو ان کے حقیقی مسائل سے آگاہ کرنے اور ان کے حقوق کے حصول کی جدوجہد میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

You may also like

Get New Updates nto Take Care Your Pet

Discover the art of creating a joyful and nurturing environment for your beloved pet.

Will be used in accordance with our u00a0Privacy Policy

@2024 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign